: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 26نومبر(یو این آئی )آندھراپردیش میں سرکاری جونیر ڈاکٹرِوں کی ہڑتال جاری ہے ۔ دیہی مقامات پر ایک سال تک لازمی خدمات انجام دینے حکومت کے احکام کے خلاف یہ ہڑتال کی جارہی ہے ۔ ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس نے اس سلسلہ میں جاری کردہ جی او نمبر ایک سو سات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج بھی آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ‘ کاکناڈا ‘ کڑپہ اور دیگر
مقامات پر ريلياں نکالیں۔ حکومت کے ساتھ بات چیت کی ناکامی کے بعد اب جونیئر ڈاکٹرس نے اپنی ہڑتال میں شدت پیدا کردی ہیں ۔ یہ جونیر ڈاکٹرس اپنے مطالبہ پر اٹل ہیں ان کی ہڑتال کے سبب سرکاری اسپتالوں میں عام خدمات متاثر ہیں اور مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری طرف حکومت ایک سال تک دیہی مقامات پر لازمی خدمات کے احکام کو واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔